اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہوگئی ہے۔ پاکستان کے کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
342